شہباز شریف اور شیخ بن زاید النہیان کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

Share

وزیراعظم شہبازشریف اور متحدہ عرب شیخ بن زاید النہیان کی ملاقات ہوئی، دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا۔پاکستان اور یو اے ای کی قیادت نے دونوں ملکوں کی دیرینہ شراکت داری کو مستحکم کرنے پر گفتگو کی، دونوں رہنماؤں نے مختلف شعبوں میں جاری تعاون پر پیشرفت کا جائزہ لیا۔وزیراعظم شہباز شریف اور صدر یو اے ای شیخ بن زاید النہیان نے مختلف شعبوں میں روابط کو مزید وسعت دینے کے امکانات پر غور کیا۔دونوں رہنماؤں نے سرمایہ کاری، توانائی، آئی ٹی سمیت دیگر شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا، ملاقات میں دوطرفہ تجارت میں اضافے کی ضرورت پر اتفاق کیا گیا۔ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے اہم علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔پاکستان اور یو اے ای کی قیادت نے دوطرفہ تعلقات کی مثبت سمت پر اطمینان کا اظہار کیا اور امن، استحکام اور پائیدار ترقی کے مشترکہ اہداف کیلئے قریبی تعاون کے عزم کا اعادہ کیا۔

Check Also

چھبیسویں آئینی ترمیم کے بعد بانی کی عدالتوں سے امید ختم ہوچکی، سہیل

Share وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ 26ویں آئینی ترمیم کے بعد …