
پاکستان میں موٹر سائیکل استعمال کرنے والوں کے لیے سوزوکی کمپنی کی طرف سے نئی آفر متعارف کرائی گئی ہے،
سوزوکی موٹرز نے اپنی مقبول موٹر سائیکل سوزوکی سی ڈی ون ٹین ایس کی قیمت اور اقساط کی سہولت سے متعلق تفصیلات جاری کر دی ہیں۔کمپنی کے مطابق سوزوکی سی ڈی ون ٹین ایس کی موجودہ قیمت 369,900 روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ صارفین اس موٹر سائیکل کو صرف 10,300 روپے ماہانہ اقساط پر بھی حاصل کر سکتے ہیں جو کہ متوسط طبقے کے لیے ایک بڑی سہولت ہے
سوزوکی سی ڈی ون ٹین ایس پاکستان میں خاص طور پر شہری علاقوں میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکلوں میں شمار کی جاتی ہے یہ موٹر سائیکل اپنی مضبوط باڈی، بہتر فیول ایوریج اور آرام دہ سواری کی وجہ سے صارفین میں خاصی مقبول ہے۔بڑھتی ہوئی مہنگائی اور ایندھن کی قیمتوں کے تناظر میں کم خرچ اور پائیدار موٹر سائیکلوں کی مانگ میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہےاور سوزوکی اس ضرورت کو پورا کرتی نظر آتی ہے۔کمپنی کی جانب سے دی جانے والی قسطوں کی یہ سہولت ان صارفین کے لیے خاص طور پر فائدہ مند سمجھی جا رہی ہے جو ایک ساتھ بڑی رقم ادا کرنے کی استطاعت نہیں رکھتےڈیلرز کے مطابق اقساط کا یہ منصوبہ مختلف بینکوں اور فنانسنگ اداروں کے تعاون سے پیش کیا جا رہا ہےجس میں ڈاؤن پیمنٹ اور مدت کا تعین شرائط کے مطابق کیا جائے گا۔خریداروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ حتمی خریداری سے قبل اپنے قریبی شوروم یا مجاز ڈیلر سے مکمل تفصیلات حاصل کریں۔موٹر سائیکل مارکیٹ کے ماہرین کا کہنا ہے کہ سوزوکی موٹر سائیکل کی یہ قیمت اور اقساطی اسکیم دیگر برانڈز کے مقابلے میں سوزوکی کی پوزیشن کو مزید مضبوط کر سکتی ہے۔
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2025, All Rights Reserved