میں نے اپنا والد کھو دیا: سلمان خان

Share

بالی ووڈ کے سپر سٹار سلمان خان نے لیجنڈری اداکار دھرمیندر کے انتقال پر پہلی بار کھل کر بات کرتے ہوئے کہا میں نے اپنے والد جیسی شخصیت کھو دی۔

سلمان خان نے ایک بین الاقوامی پلیٹ فارم پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ایک والد جیسی شخصیت کھو دی ہے، مجھے لگتا ہے کہ وہ میرے لیے ایک تحریک تھے، میں نے ہمیشہ انہیں فالو کیا اور اپنے کیریئر میں جو کچھ بھی کیا، ایک ہیرو کو دیکھ کر کیا اور وہ ہیرو دھرما جی تھے۔

سلمان خان نے مزید کہا کہ اداکاری کے سفر میں انہیں دو شخصیات نے سب سے زیادہ متاثر کیا سکرپٹ کے لیول پر میں نے اپنے والد کو فالو کرنے کی کوشش کی، میری زندگی میں صرف دو شخصیات مجھے واقعی متاثر کرتی ہیں، میرے والد اور دھرما جی۔

سلمان خان سے پوچھا گیا کہ دھرمیندر میں ایسی کیا بات تھی جو انہیں دوسروں سے ممتاز بناتی تھی، تو انہوں نے جواب دیا کہ وہ ایک بہت شریف انسان تھے، بہت اچھے، بہت جذباتی۔
واضح رہے کہ سلمان خان اور دھرمیندر کے درمیان برسوں پر محیط قریبی تعلق رہا۔ دھرمیندر اکثر سلمان خان کو سنی اور بوبی دیول کے بعد اپنا تیسرا بیٹا کہا کرتے تھے، جو ان کے باہمی احترام اور محبت کی عکاسی کرتا ہے۔

Check Also

سارہ عمیر کی نئی ریل، کرینہ کپور سے مشابہت پر سوشل میڈیا پر بحث

Share پاکستانی ٹیلی وژن انڈسٹری کی معروف اداکارہ سارہ عمیر بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور …