سولر صارفین کے لئے نیٹ میٹرنگ پالیسی تبدیل کرنے کا فیصلہ

Share

سولر صارفین کے لئے نیٹ میٹرنگ پالیسی تبدیل کرنے کا فیصلہ

تمام سولر صارفین کیلئے نیٹ میٹرنگ پالیسی تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔نیپرا ذرائع کا کہنا ہے کہ نیٹ میٹرنگ پالیسی کو نیپرا سولر صارفین قوانین 2025 کا نام دیا گیا ہے، وزارت توانائی نے اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد منظوری دے دی ہے۔اب نیٹ میٹرنگ سے نیٹ بلنگ کا نظام متعارف کروایا جا رہا ہے، سولر معاہدے کی مدت سات سال سے کم کرکے پانچ سال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق نیٹ میٹرنگ کی مد میں سولر صارفین کو اضافی سرچارج کی جگہ فی یونٹ تبادلہ ملے گا، نئی سولر نیٹ بلنگ کی فی یونٹ قیمت تقریباً 11 روپے کے لگ بھگ رکھی جائے گی۔آئندہ 25 کلو واٹ سے کم لوڈ کا لائسنس نیپرا سے لینا لازمی ہوگا۔ اس سے قبل گھریلو، صنعتی، کمرشل صارفین 25 کلو واٹ تک لوڈ کا لائسنس حاصل نہیں کرتے تھے اب یہ استثنیٰ ختم کر دیا گیا ہے۔

Check Also

کراچی سیف سٹی کیمرے کا ڈسٹری بیوشن باکس چوری ہوگیا: ڈی آئی جی

Share کراچی کے علاقے کلفٹن میں بلاول ہاؤس کے قریب سیف سٹی کیمرے کا ڈسٹری …