رنگارنگ افتتاحی تقریب کے ساتھ قطر میں فیفا ورلڈکپ 2022 کا آغاز ہوگیا، قطر اور ایکواڈور کے درمیان میچ جاری

Share

رنگارنگ افتتاحی تقریب کے ساتھ قطر میں فیفا ورلڈکپ 2022 کا آغاز ہوگیا ہے۔افتتاحی تقریب میں جنوبی کوریا کے مشہور میوزک بینڈ بی ٹی ایس کے گلوکار جونگ کوک نے پرفارم کر کے سماں باندھ دیا جبکہ دیگر مختلف فنکاروں کی پرفارمنس سے اسٹیڈیم میں موجود شائقین محظوظ ہوئے۔فرانس کے 1998 ورلڈکپ ونر ٹیم کے رکن مارسے ڈیسیلے نے فیفا ٹرافی کی رونمائی کی۔

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان بھی فیفا ورلڈکپ کی افتتاحی تقریب میں شریک ہوئے، جبکہ یو اے ای کے نائب صدر، دبئی کے امیر شیخ محمد بن راشد المکتوم کی بھی دوحہ آمد ہوئی، شیخ راشد المکتوم فیفا ورلڈکپ کی افتتاحی تقریب میں شریک تھے۔افتتاحی تقریب میں سعودی، اماراتی، ترکیہ اور مصری رہنماؤں نے بھی شرکت کی، ترکیہ کے صدر اردوان بھی اہلیہ کے ہمراہ افتتاحی تقریب میں شریک تھے، جبکہ مصری صدر عبدالفتح السیسی بھی تقریب میں شرکت کرنے کے لیے قطر آئےورلڈکپ میں شریک ٹیموں کے جھنڈوں کے ساتھ بھی فنکاروں نے پرفارمنس پیش کی،

پھر ورلڈکپ فٹبال کا آفیشل میسکوٹ میدان میں لایا گیاجنوبی کوریا کے مشہور زمانہ میوزک بینڈ بی ٹی ایس کے گائیک جونگ کوک نے قطر کے معروف فنکار فہد الخوبیسی کے ہمراہ ورلڈکپ کے آفیشل گانے، ڈریمرز پر پرفارم کیا۔جس کے بعد ورلڈکپ فٹ بال کے باقاعدہ آغاز کا اعلان کیا گیا اور پھر آتشبازی کا مظاہرہ کیا گیا اور یوں مختصر مگر پروقار تقریب اپنے اختتام کو پہنچی۔میگا ایونٹ کے 64 میچز قطر کے 5 شہروں کے 8 اسٹیڈیمز میں ہوں گے جہاں دفاعی چیمپئن فرانس ایونٹ میں اپنے اعزاز کا دفاع کرے گا۔فیفا ورلڈکپ کی تاریخ میں قطر میزبانی کرنے والا دنیا کا سب سے چھوٹا ملک ہے اور یہ اب تک اس ایونٹ کے لیے 200 ارب ڈالر سے زائد کی خطیر رقم خرچ کر چکا ہے۔یہ پہلا موقع ہے کہ مشرقِ وسطی کا کوئی ملک فٹبال ورلڈکپ کی میزبانی کر رہا ہے اور پہلی بار اس ٹورنامنٹ کا انعقاد موسم سرما میں ہو رہا ہے۔ٹورنامنٹ کو دیکھنے کے لیے دنیا بھر سے لاکھوں شائقین نے قطر کا رُخ کیا ہوا ہے۔قطر میں رہائش اور کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں، شائقین نے ایک بیڈ کا روم کئی کئی سو ڈالرز میں حاصل کر کے اس تاریخی ٹورنامنٹ کو دیکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والی 32 ٹیمیں قطر پہنچ چکی ہیں اور ایونٹ کے آغاز سے قبل وارم اپ میچز بھی کھیل چکی ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar