نامور اسٹیج اداکار طارق ٹیڈی انتقال کر گئے

Share

اسٹیج کے معروف اداکار اور کامیڈین طارق ٹیڈی 46 سال کی عمر میں اپنے مداحوں کو چھوڑ کر خالق حقیقی سے جا ملے۔ طارق ٹیڈی کا شمار اسٹیج کے بہترین اداکاروں میں ہوتا تھا جو طنزو مزاح سے لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیرنے کا ذریعہ بھی تھے۔

طارق ٹیڈی کے بیٹے کی مطابق ان کے والد کو سانس اور جگر کا عارضہ لاحق تھا، وہ کافی عرصے سے علیل تھے اور پچھلے 10 روز سے پی کے ایل آئی اسپتال میں زیر علاج تھے۔طارق ٹیڈی 12 اگست 1976کو فیصل آباد میں پیدا ہوئے تھے اور انہوں نے سوگواران میں بیٹا جنید اور دو بیٹیاں چھوڑی ہیں، طارق ٹیڈی کی نماز جنازہ آج لاہور میں ادا کی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar