مجھے ٹی 20 سے کیوں نکالا؟ محمد رضوان کا سینٹرل کنٹریکٹ لینے سے انکار

Share

قومی کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹس کے معاملے میں نئی صورتِ حال سامنے آئی ہے، وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے سینٹرل کنٹریکٹ پر دستخط نہیں کیے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے 30 قومی کرکٹرز کو سینٹرل کنٹریکٹس پیش کیےتھے، محمد رضوان 10 کرکٹرز کے ساتھ بی کیٹیگری میں شامل کیے، سینٹرل کنٹریکٹس کی اے کیٹیگری میں کوئی کرکٹر شامل نہیں تھا، محمد رضوان کے علاوہ تمام کرکٹرز نے سینٹرل کنٹریکٹس پر دستخط کر دیے، محمد رضوان نے دستخط کرنے کے لیے کچھ مطالبات رکھے ہیں۔ذرائع نے کہا ہے کہ پی سی بی نے محمد رضوان کے مطالبات منظور نہیں کیے، محمد رضوان کے مطالبات منظور کیے جانے کا بھی کوئی امکان اس وقت نہیں ہے

Check Also

ٹی20 ورلڈکپ: پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ بارش کے باعث منسوخ

Share ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سپر ایٹ مرحلے کے گروپ 2 میں پاکستان اور …