
ترکی کے مغربی صوبے بالی کیسیر میں پیر کی شب 6.1 شدت کا ہولناک زلزلہ آیا، جس کے نتیجے میں تین عمارتیں زمین بوس ہو گئیں۔ خوش قسمتی سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔زلزلے کے جھٹکے ازمیر اور استنبول تک محسوس کیے گئے، جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ امدادی ٹیمیں فوری طور پر متاثرہ علاقوں میں پہنچ گئیں اور عمارتوں کا جائزہ لے رہی ہیں تاکہ ممکنہ نقصانات کا تخمینہ لگایا جا سکے۔حکام کے مطابق زلزلے کا مرکز زمین کی سطح سے نسبتاً کم گہرائی پر تھا، جس کے باعث جھٹکے دور دراز علاقوں تک محسوس کیے گئے۔
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2025, All Rights Reserved