پاکستان انگلینڈ کا پہلا ٹیسٹ راولپنڈی میں ہی کھیلے جانے کا قوی امکان

Share

پاکستان میں سیاسی غیر یقینی، احتجاج کے باوجود 17 سال بعد پاکستان کا دورہ کرنے والی انگلش ٹیم کے ساتھ پہلا ٹیسٹ میچ راولپنڈی میں ہی کھیلا جائے گا۔پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ میں خبریں گردش کر رہی تھیں کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والا راولپنڈی ٹیسٹ میچ کراچی منتقل کر دیا جائے گا۔ بڑھتی ہوئی سیاسی صورتحال کے باعث قوی امکانات تھے، یہ فیصلہ جلد ہو جائے گا۔تاہم سیاسی افراتفری کے باوجود 17 سال پاکستان آنے والی انگلش ٹیم پہلا ٹیسٹ راولپنڈی میں ہی کھیلے گی جبکہ دوسرا ٹیسٹ ملتان اور تیسرا ٹیسٹ میچ کراچی میں ہو گا۔کرک انفو کے مطابق انگلینڈ کرکٹ بورڈ پاکستان میں ہونے والی سیاسی صورتحال کا بغور جائزہ لے رہا ہے، حال ہی میں سکیورٹی ایڈوائزر ریگ ڈکاسن نے ٹیسٹ سیریز سے قبل پاکستان کا دورہ بھی کیا تھا اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا تھا، یہ جائزہ ایسے وقت میں لیا گیا جب انگلش ٹیم چند ماہ قبل 7 میچز پر مشتمل ٹی ٹونٹی سیریز کھیل کر گئی تھی۔۔انگلینڈ 26 نومبر کو پاکستان کے لیے روانہ ہونے سے پہلے ابوظہبی میں ایک ہفتہ گزارے گا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar