علیمہ خان کا شناختی کارڈ، پاسپورٹ ضبط، بینک اکاؤنٹ بھی فریز

Share

راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پیش نہ ہونے پر علیمہ خان کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ ضبط کرنے کا حکم دے دیا۔انسداد دہشتگردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کے بینک اکاؤنٹ بھی فریز کرنے کے احکامات دیے ہیں۔اس حوالے سے عدالت نے نادرا اور امیگریشن پاسپورٹ کو ہدایات جاری کردی ہیں۔انسداد دہشتگردی عدالت نے علیمہ خان کے ضامن عمر شریف کی جائیداد ضبط کرنے کا بھی حکم دیا ہےعدالت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ علیمہ خان ہر جگہ موجود ہوتی ہیں لیکن عدالت میں پیش نہیں ہوتیں۔بعدازاں انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے سماعت 27 اکتوبر تک ملتوی کردی۔جج امجد علی شاہ نے علیمہ خان سمیت 11 ملزمان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمے کی سماعت کی تھی

Check Also

گردوارہ کے سابق صدر راجندر سنگھ اٹلی میں فائرنگ سے ہلاک

Share اٹلی کے شہر کَوُو میں گردوارہ ماتا صاحب کور کے سابق صدر راجندر سنگھ …