عدالت کاسپرنٹنڈنٹ جیل کو عمران خان سے ملاقاتوں کے آرڈر پر عملدرآمد کا حکم

Share

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالاجیل کو بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان سے جیل میں ملاقاتوں سے متعلق دیے گئے آرڈر پر عمل درآمد کا حکم دیا ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر، جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس اعظم خان پر مشتمل بینچ نے آرڈر جاری کیا ہے۔عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ پی ٹی آئی کے وکیل و رہنما سلمان اکرم راجہ جو فہرست دیں گے اِن کی بانئ پی ٹی آئی سے ملاقات کروائی جائے۔واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے لارجر بینچ نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالاجیل کو ایس او پی کے مطابق بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقاتیں کروانے کاحکم دیا تھا

Check Also

علیمہ خان کے 14ویں مرتبہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

Share راولپنڈی میں 26 نومبر تھانہ صادق آباد احتجاج کیس کی سماعت ہوئی، انسداد دہشت …