توشہ خانہ کیس: نیب کا عمران خان سمیت دیگر کے خلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ

Share

قومی احتساب بیورو نے توشہ خانہ کیس میں چئیرمین تحریک انصاف عمران خان سمیت تمام مرکزی کرداروں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کر لیا ۔نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ توشہ خانہ کیس میں عمران خان، فرح گوگی کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔قومی احتساب بیورو توشہ خانہ کیس میں شہزاد اکبر، ذلفی بخاری و دیگر کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی. یہ بات قابل ذکر ہے کہ الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے سابق وزیرِ اعظم عمران خان کو نااہل قرار دیا تھا۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے بھی عمران خان کی توشہ خانہ ریفرنس میں نااہلی کے خلاف درخواست کی سماعت کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل کرنے کی استدعا مسترد کر دی تھی، نیب اس توشہ خانہ کیس میں عمران خان کے خلاف جلد کاروائی کرتے ہوئے طلب کر سکتا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar