پی ٹی آئی سینیٹر حامد خان سینیٹ قائمہ کمیٹی کی رکینیت سے مستعفی

Share

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر حامد خان سینیٹ قائمہ کمیٹی کی رکینیت سے مستعفی ہو گئے۔ انہوں نے اپنا استعفیٰ سینیٹ سیکریٹریٹ میں جمع کرا دیا۔حامد خان نے کشمیر افیئر، قانون انصاف، کم ترقی یافتہ علاقے، تجارت اور تفویض کردہ قانون سازی کی کمیٹیوں سے استعفیٰ دیا ہے۔اس حوالے سے حامد خان کا کہنا ہے کہ کمیٹیوں سے رضا کارانہ طور پر بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر استعفیٰ دے رہا ہوں. انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور دیگر رہنماؤں کے خلاف زیادتیوں اور جھوٹے مقدمات پر احتجاجاً استعفیٰ دے رہا ہوں۔حامد خان کا کہنا تھا کہ چھببیسویں آئینی ترمیم کے باعث کمزور عدلیہ سے انصاف نہیں مل رہا

Check Also

بھارت کی طرف سے پاکستان کا پانی روکنا سنگین نتائج پیدا کر سکتا ہے: صدرِ مملکت

Share صدر مملکت نے بھارتی یکطرفہ اقدامات پر اقوام متحدہ کی تحقیقاتی رپورٹ کا خیرمقدم …