مقدس مقامات کی زیارات وزارت مذہبی امور کے مجاز آرگنائزرز کے تحت ہوگی:ترجمان

Share

وزارت مذہبی امور کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مقدس مقامات کی زیارات صرف وزارت مذہبی امور کے مجاز آرگنائزرز کے تحت ممکن ہوگی۔ترجمان وزارت مذہبی امور نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایران اور عراق زیارات کروانے والی کمپنیز سے درخواستیں لی جارہی ہیں، جبکہ وزارتِ مذہبی امور نے زیارات گروپ آرگنائزرز کی اسکروٹنی کا عمل شروع کر دیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ 585 کمپنیوں کی سیکیورٹی کلیئرنس مکمل کر لی گئی ہے، حالیہ توسیع میں 95 نئی کمپنیوں نے کاغذات جمع کروا دیے۔ پرانی کمپنیوں سے کاغذات کی وصولی 31 اگست تک جاری رہے گی۔ تاہم نئی کمپنیاں 10 ستمبر تک اپلائی کرنے کی اہل ہیں۔ترجمان کا کہنا ہے کہ مطلوبہ کوائف والی زیارات کمپنیز کے رجسٹریشن سرٹیفکیٹ کا اجراء جلد متوقع ہے۔

Check Also

الوداع 2025، خوش آمدید 2026ء، نئے سال کا آغاز، ملک بھر میں آتشبازی

Share پاکستان میں نئے سال کا آغاز ہوگیا۔لاہور، اسلام آباد، کراچی سمیت مختلف شہروں میں …