حماس کا بڑا فیصلہ، غزہ کی آئندہ حکومت سے لاتعلقی کا اعلان

Share

فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے غزہ پٹی میں تشکیل دی جانے والی آئندہ حکومتی انتظامیہ سے دستبرداری کا اعلان کر دیا۔عرب میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے حماس کے ایک سینئر رہنما نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ حماس اب نہ گزرگاہوں کی نگرانی کرے گی اور نہ ہی امدادی نظام سنبھالے گی۔انہوں نے کہا ہے کہ غزہ کی گزرگاہیں ہماری ترجیح نہیں، حماس کو غزہ کی داخلی گزرگاہوں پر قبضے کا شوق ہے نہ اقتدار کا لالچ، ہمارا مقصد فلسطینی عوام کا تحفظ ہے۔انہوں نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ حماس نئی حکومتی انتظامیہ میں کسی قسم کا حصہ نہیں لے گی۔