ایک تولہ سونے کی قیمت 2 ہزار 300 روپے کم ہوگئی

Share

ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں آج مسلسل دوسرے روز سونے کے بھاؤ میں بڑی کمی ہوئی ہے۔آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 2 ہزار 300 روپے کم ہوا ہے، اس کمی کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کا بھاؤ 3 لاکھ 56 ہزار 700 روپے ہوگیا ہے۔اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 1 ہزار 972 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 5 ہزار 812 روپے ہوگئی۔ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 23 ڈالرز کم ہوکر 3 ہزار 340 ڈالرز فی اونس ہو گیا

Check Also

نواسہ رسول امام حسین کا چہلم، مرکزی جلوس برآمد ہوں گے

Share امام حسین علیہ السلام اور ان کے رفقا کے چہلم کی مناسبت سے آج …