ملکی زرِمبادلہ ذخائر میں 3.96 کروڑ ڈالرز کی کمی

Share

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ ملکی زرِمبادلہ کے ذخائر میں کمی واقع ہوئی ہے۔اسٹیٹ بینک کے اعلامیے کے مطابق ملکی زرِمبادلہ کے ذخائر 18 جولائی کو ختم ہوئے کاروباری ہفتے میں 3.96 کروڑ ڈالرز کم ہوئے ہیں، اعلامیے میں اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ ملکی زرِمبادلہ کے ذخائر 18 جولائی تک 19.91 ارب ڈالرز رہے۔اسٹیٹ بینک کے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ 18 جولائی کو ختم ہوئے کاروباری ہفتے میں اسٹیٹ بینک کے ذخائر 6.9 کرور ڈالرز کم ہوکر 14.45 ارب ڈالرز رہے۔اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ 18 جولائی کو ختم ہوئے کاروباری ہفتے میں کمرشل بینکوں کے ذخائر 2.94 کروڑ ڈالرز اضافے سے 5.46 ارب ڈالرز رہے

Check Also

پاکستانیوں کے لیے اچھی خبر، درجنوں ممالک کے ساتھ ویزا فریء معاہدے طے پا گئے

Share پاکستان نے درجنوں دوست ممالک کے ساتھ ویزا استثنیٰ کے معاہدے کرلیے، تاہم ویزا …