لاہور میں طوفان کی زد میں آکر واپس کراچی پہنچی پرواز کے 57 مسافروں کا سفر سے انکار

Share

علامہ اقبال ایئرپورٹ پر لینڈنگ منسوخ کرکے پائلٹ طیارہ کراچی واپس لے آیا، موسم ٹھیک ہونے پر ری فیولنگ کے بعد طیارہ لاہور واپس روانگی کیلئے تیار تھا، پرواز میں سوار 57 افراد نے مزید سفر کرنے سے انکار کر دیا۔ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ سفر منسوخ کرنے والے مسافروں کو سامان کی واپسی کے باعث پرواز میں تاخیر ہوئی،طوفان سے بال بال بچی نجی ایئر لائن کی پرواز کراچی سے واپس لاہور روانہ ہوگئی. طیارے ميں سابق وفاقی وزیر اسد عمر بھی سوار تھے، انہوں نے کہا کہ پہلی بار اتنی خطرناک صورت حال سے گزرنا پڑا، جہاز کے کپتان کا شکریہ جنہوں نے اتنی مشکل صورتِ حال کو سنبھال لیا

Check Also

راولپنڈی کی163 ہائی رائز عمارتوں میں صرف ایک عمارت کے محفوظ ہونے کا انکشاف

Share راولپنڈی کی 163 ہائی رائز عمارتوں میں صرف ایک کمرشل عمارت کے محفوظ ہونے …