بھارت اور پاکستان میں حالات پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں، مارکو روبیو

Share

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان حالات پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں، انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ صورتحال جلد ختم ہو جائے گی۔بھارت کے پاکستان پر حملے اور پاکستان کی جوابی کارروائی پر اپنے بیان میں مارکو روبیو نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان مسئلے کے پر امن حل کے لیے بھارتی اور پاکستانی قیادت سے رابطے جاری رکھیں گےانہوں نے مزید کہا کہ پاک بھارت کشیدہ صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں، پرامن حل کی طرف ہندوستانی اور پاکستانی قیادت دونوں کو شامل کرنا جاری رکھیں گے۔دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے پاکستان کے مشیر قومی سلامتی سے رابطہ کرکے بھارتی میزائل حملوں کے بعد کی صورتحال پر گفتگو کی

Check Also

وزن کم کرنے کی مشہور دوا اوزیمپک کے سستے متبادل جلد متوقع

Share اوزیمپک کی طرح کی کم قیمت، دوسری کمپنیوں کی متبادل دوائیں جلد دنیا بھر …