
اسرائیل نے فلسطینیوں کو فلسطین کے بدلے فرانس، یونان اور ملیشیا جیسے ممالک میں ” سیٹل “(آباد) کرانے کی پیشکش کر دی، اسرائیلی حکومت نے فلسطینیوں کو غزہ چھوڑنے کے بدلے میں مالی امداد، رہائش، ملازمت، ویزے اور ماہانہ تنخواہ کی پیشکش کی ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق، فلسطینیوں کو آبادکاری کے لیے فرانس، یونان یا ملیشیا جیسے ممالک میں منتقل کیا جا سکتا ہے۔اس اسکیم کے تحت ہر فرد کو $5,000 فراہم کیے جائیں گے، اور بیرون ملک آباد ہونے کے لیے سہولیات مہیا کی جائیں گی۔ تاہم، اس پیشکش کے بدلے فلسطینیوں کو اپنی شناخت، اپنی زمین اور اپنے وطن واپسی کے حق سے دستبردار ہونا پڑے گا۔اس اقدام کو کئی حلقوں نے فلسطینیوں کے بنیادی حقوق کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا ہے اور خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ عمل فلسطینی سرزمین سے ان کی جبری بے دخلی کے مترادف ہو سکتا ہے۔
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2026, All Rights Reserved
9k29cp