صدر مملکت نے سینیٹ کا اجلاس کل منگل کو طلب کرلیا

Share

صدر مملکت آصف علی زرداری نے آئینِ کے آرٹیکل 54 ون کے تحت سینیٹ کا اجلاس کل منگل 15 اپریل کو طلب کرلیا۔ سینیٹ اجلاس شام چار بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا۔دوسری جانب قومی اسمبلی کا اجلاس دو روز کے وقفے کے بعد آج شام چار بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوگا۔ قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے اجلاس کا بیس نکاتی ایجنڈا جاری کردیا ہے، وقفہ سوالات کی کارروائی کے بعد توجہ دلاؤ نوٹس اور قائمہ کمیٹی کی رپورٹس اور بل پیش کئے جائیں گے۔صدر کے پارلیمنٹ کے اجلاس سے خطاب پر بحث بھی ہوگی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar