
اے ایف آئی سی راولپنڈی میں ڈاکٹروں نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان کے دل کے ساتھ جدید ترین پیس میکر کامیابی سے نصب کر دیا ہے۔ پیس میکر درست طریقے سے کام کر رہا ہے اور انہیں آج (پیر) کو انسٹی ٹیوٹ سے ڈسچارج کر دیا جائےیس میکر لگانے سے رانا کے قلبی کام کو بہتر بنانے میں کافی مدد ملی ہے۔ وہ بغیر کسی پریشانی کے عام زندگی گزارنے اور معمول کے مطابق کام کرنے کے لیے آزاد ہوں گے۔ 67سالہ رانا ثناء اللہ کو گزشتہ ہفتے سینے میں تکلیف اور دل کی بے قاعدگی کی شکایت پر اے ایف آئی سی میں داخل کرایا گیا تھا۔ ان کا 19سال قبل لاہور کے ایک اسپتال میں دل کا آپریشن ہوا تھا۔ سرجری کامیاب ہوئی اور اس وقت سے ان کا دل ٹھیک کام کر رہا تھا۔ سابق دور حکومت میں جیل میں انہیں مناسب ادویات میسر نہیں تھیں حالانکہ ان کے ڈاکٹروں اور جیل کے ڈاکٹروں نے انتظامیہ سے کہا تھا کہ وہ انہیں بہت زیادہ ضروری ادویات فراہم کریں۔ اس کے بعد سے وہ عارضہ قلب کا شکار ہوگئے۔ انہیں ہفتے کے آخر تک اپنا کام دوبارہ شروع کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔ ان کے اصرار پر انہیں اے ایف آئی سی کے عام وارڈ میں داخل کرایا گیا۔