ہم نے دشمن پر قابو پانے کا طریقہ سیکھ لیا ہے: ایرانی پاسدارانِ انقلاب

Share

ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے سربراہ حسین سلامی نے کہا ہے کہ ہم نے دشمن پر قابو پانے کا طریقہ سیکھ لیا ہے۔حسین سلامی نے کہا ہے کہ ہم جنگ کی ابتداء کرنے والے نہیں ہوں گے، لیکن ہم ہر طرح کی جنگ کے لیے تیار ہیں، ہم دشمن کے سامنے ایک قدم پیچھے نہیں ہٹیں گے۔گزشتہ سال دمشق میں ایرانی قونصل خانے پر حملے میں پاسداران انقلاب کے متعدد کمانڈروں بشمول میجر جنرل زاہدی، میجر جنرل حاج رحیمی اور ان کے ساتھیوں کی شہادت پر بات کرتے ہوئے حسین سلامی نے کہا کہ اس واقعے کے بعد ہم فیصلہ کرنے اور دشمن سے براہ راست جنگ میں حصہ لینے کی تیاری کر رہے ہیں. انہوں نے مزید کہا ہے کہ ہمیں کوئی خوف نہیں ہم جنگ سے نہیں ڈرتے۔ اپنی شناخت اور وجود کے دفاع کے لیے جہاد کی آرزو مسلح افواج اور عوام کی صفوں میں بھر پور طریقے سے موجو ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar