
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کردیا، انہوں نے کہا کہ جوابی ٹیرف کا نفاذ امریکا کے لیے اچھا ہوگا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے وہائٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے 25 ممالک پر جوابی ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کردیا۔ امریکی صدر نے پاکستان پر 29 فیصد جوابی ٹیرف لگادیا۔امریکی صدر نے کہا کہ پاکستان ہم سے 58 فیصد ٹیرف چارج کرتا ہے، پاکستان پر 29 فیصد ٹیرف عائد کریں گے، امریکی صدر نے بھارت پر 26 فیصد جوابی ٹیرف لگادیا۔امریکی صدر نے کہا کہ امریکا تمام درآمدات پر 10 فیصد ٹیکس عائد کرے گا۔امریکا غیرملکی ساختہ گاڑیوں پر 25 فیصد اضافی ٹیکس عائد کرے گا۔ٹرمپ نے کہا کہ آج کا دن امریکی تاریخ کے اہم دنوں میں سے ایک ہے۔ آج ہماری اقتصادی آزادی کا دن ہے۔وائٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر کوئی ملک شکایت کرتا ہو، کوئی ملک چاہتا ہو کہ ٹیرف ریٹ صفر کردیا جائے تو پھر اسے اپنی مصنوعات امریکا میں تیار کرنا ہوں گی کیونکہ یہاں کوئی ٹیرف نہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کمبوڈیا پر 49، جنوبی افریقا پر 30، انڈونیشیا پر 32، برازیل پر 10، سنگاپور پر 10 فیصد ٹیرف لگادیا۔امریکی صدر نے چین پر 34 فیصد، جاپان پر 24 فیصد و یتنام پر 46 فیصد، تائیوان پر 32 فیصد، جنوبی کوریا پر 25 فیصد لگادیا