بھارتی فضائیہ کا جیگوار جنگی طیارہ گر کر تباہ

Share

بھارتی فضائیہ کا ایک جیگوار جنگی طیارہ گجرات کے جام نگر میں گر کر تباہ ہو گیا۔ ایک پائلٹ بحفاظت باہر نکلنے میں کامیاب ہوگیا جبکہ دوسرے کی تلاش جاری ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق گرنے بعد طیارے میں آگ لگ گئی، حادثے کی جگہ جام نگر شہر سے 12 کلومیٹر دور سووردہ گاؤں میں ہے۔بھارتی فضائیہ کے حکام کے مطابق یہ دو نشستوں والا جیگوار طیارہ معمول کی تربیتی پرواز پر تھا۔گزشتہ ماہ بھی بھارتی فضائیہ کے دو طیارے گر کر تباہ ہوگئے تھے جن میں لڑاکا طیارہ جیگوار شامل تھا، نومبر 2024 میں بھارتی مگ 29 لڑاکا طیارہ اترپردیش کے قریب تباہ ہوا تھا. دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ طیارہ حادثات بھارتی فضائیہ کے حفاظتی معیار پر سنگین سوالات ہیں، مودی کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے بھارت کا دفاعی نظام کھوکھلا ہو چکا ہے۔ماہرین کا مزید کہنا ہے کہ مودی سرکار کی ناکام پالیسیوں اور کرپشن کے سبب بھارتی فضائیہ ہر گزرتے دن کے ساتھ زوال پذیر ہو رہی ہے۔جیگوار ایک جڑواں انجن والا فائٹر طیارہ ہے، جو سنگل اور ٹو سیٹر ویرینٹس میں ہوتا ہے اور بھارتی فضائیہ میں بڑے پیمانے پر استعمال ہوتا ہے۔اسے سب سے پہلے 1970 کی دہائی کے آخر میں بھارتی فضائیہ میں شامل کیا گیا تھا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar