آج پاکستان میں شوال کا چاند نظر آنے کا امکان

Share

پاکستان میں شوال کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا۔آج پاکستان میں شوال کا چاند نظر آنے کا امکان ہے۔پاکستان کے اسپیس ادارے ’’سپارکو‘‘ کا کہنا ہے کہ شوال کا چاند گزشتہ روز پاکستانی وقت کے مطابق تین بج کر اٹھاون منٹ پر تشکیل پا چکا۔’’سپارکو‘‘ کے مطابق اتوار کو غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 27 گھنٹے ہوگی۔واضح رہے کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، کویت، قطر، بحرین، فلسطین، سوڈان، ترکیہ، روس اور یمن سمیت کئی ممالک میں شوال کا چاند نظر آگیا، ان ممالک میں عید الفطر آج اتوار 30 مارچ کو ہوگی، غزہ میں بھی آج عید منائی جائے گی

Check Also

نواسہ رسول امام حسین کا چہلم، مرکزی جلوس برآمد ہوں گے

Share امام حسین علیہ السلام اور ان کے رفقا کے چہلم کی مناسبت سے آج …