ملک بھر میں شب قدر آج عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی

Share

ہزار مہینوں سے “بہتر رات” ملک بھر میں رمضان المبارک کی ستائیسویں شب (شب قدر) آج مذہبی جوش وخروش اور عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی۔یاد رہے کہ لیلۃ القدر رمضان المبارک کے آخری عشرے کی طاق راتوں میں سے ایک نہایت ہی بابرکت رات ہے جسے شب قدر اور برکت والی رات کے نام سے یاد کیا جاتا ہے، لیلۃ القدر میں عبادت کا ثواب ہزار مہینوں سے بہتر ہے۔شب قدر کے موقع پر مساجد کو برقی قمقموں سے سجا دیا گیا ہے، آج مساجد میں تراویح میں تکمیل قرآن کی محافل ہوں گی، نماز تراویح میں قرآن سنانے والے حفاظ اور سامعین کو انعام و اکرام سے نوازا جائے گا، مٹھائیاں بھی تقسیم کی جائیں گی۔فرزندان اسلام شب بیداری کرتے ہوئے عبادات کا اہتمام کریں گے، خواتین گھروں میں جبکہ مرد حضرات مساجد میں رات عبادت میں گزاریں گے، اس موقع پر دین کی سربلندی، ملک وقوم کی ترقی وسلامتی کیلئے خصوصی دعائیں کی جائیں گی، مساجد میں عبادت گزاروں کیلئے سحری کے بھی انتظامات کئے گئے ہیں۔شب قدر کی رات لوگ اللہ سے گڑ گڑا کر توبہ و استغفار اور مرحومین کیلئے دعائے مغفرت کریں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar