
پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان 2 ارب ڈالر قرض کا سٹاف لیول معاہدہ طے پا گیا۔پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے جس کے بعد پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پہلے جائزے کیلئے سٹاف لیول معاہدہ طے پا گیا ہے، عالمی مالیاتی فنڈ کے مطابق آئی ایم ایف کی ٹیم کی قیادت نیتھن پورٹر نے کی، معاہدے کی حتمی منظوری آئی ایم ایف کا بورڈ دے گا۔اعلامیہ کے مطابق منظوری کی صورت میں پاکستان کو توسیعی فنڈ فیسیلیٹی کے تحت ایک ارب ڈالر فراہم کیے جائیں گے۔پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی اور آفات سے نمٹنے کے لیے 28 ماہ کی ارینجمنٹ کے تحت 1.3 ارب ڈالر ملیں گے، پرو گرام کے تحت مجموعی قرض کی رقم 2 ارب ڈالر ہوجائے گی، یہ توسیعی فنڈ فیسیلیٹی ارینجمنٹ 37 ماہ کے لیے ہو گا۔