امریکا کا عمران خان کے حوالے سے سوال کا جواب دینے سے انکار

Share

امریکا نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے حوالے سے سوال کا جواب دینے سے انکار کر دیا۔ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرتے، ہمیں اپنے پڑوسی ممالک کی بھی فکر لاحق ہے، چاہیں تو وائٹ ہاؤس سے بھی پوچھ لیں۔ٹیمی بروس نے کہا کہ ہمیں اس بات کی بھی فکر ہے کہ دنیا میں کیا ہو رہا ہے، صدرٹرمپ اور یوکرینی صدر زیلنسکی میں فون پرگفتگو ہوئی، صدرزیلنسکی نے امریکا کی حمایت، امن کیلئے کوششوں پرشکریہ ادا کیا، مختصر وقت میں مکمل سیز فائر کیلئے مذاکرات ہی بہتر راستہ ہیں۔ان کا مزیدکہنا تھا کہ تکنیکی ٹیمیں سعودی عرب میں ہونے والی ملاقات میں مزید تبادلہ خیال کریں گی، پہلے معاہدے سے کشیدگی کم ہوئی، دوسرے معاہدے میں تصادم کا مکمل خاتمہ ہو جائے گا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar