وفاقی کابینہ کے نئے اراکین کو وزارتوں کے قلمدان سونپ دئیے گئے

Share

وفاقی کابینہ کے نئے اراکین کو وزارتوں کے قلمدان سونپ دیے گئے۔کابینہ ڈویژن نے وزیرِ اعظم کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔طارق فضل چوہدری کو پارلیمانی امور اور حنیف عباسی کو ریلوے کا وزیر مقرر کر دیا گیا۔شزہ فاطمہ خواجہ کو انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن کا وزیر بنادیا گیا. نوٹیفکیشن کے مطابق علی پرویز کو پیٹرولیم اور معین وٹو کو آبی وسائل کی وزارت مل گئی۔ اورنگزیب خان کچھی کو قومی ثقافتی ورثے کا قلمدان مل گیا۔خالد مگسی کو سائنس و ٹیکنالوجی کا وزیر بنایا گیا ہے۔سردار محمد یوسف کو وزارت مذہبی امور اور بین المسالک ہم آہنگی کی وزارت دی گئی۔محمد جنید انور میری ٹائم افیئرز اور رضا حیات دفاعی پیداوار کے وزیر مقرر کردیئے گئے۔مصطفیٰ کمال کو نیشنل ہیلتھ سروسز ، ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینیشن اور رانا مبشر اقبال کو پبلک افیئرز یونٹ کی وزارت دے دی گئی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar