وفاقی کابینہ میں شامل ہونے والے مزید نئے وفاقی وزرا نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا

Share

وزیراعظم شہباز شریف نے اپنی وفاقی کابینہ میں بیک وقت دو درجن نئے وزیروں کو شامل کر کے سب کو حیران کر دیا۔ ایک سال پہلے جب شہباز شریف نے وزیراعظم کا منصب سنبھالا تھا تو انہوں نے 19 ارکان پر مشتمل کابینہ تشکیل دی تھی جن میں 18 وفاقی وزیر تھے اور ایک صوبائی وزیر تھا۔ اب اس کابینہ کا حجم دو گنا سے بھی زیادہ برھ گیا ہے۔ آج شامل ہونے والوں میں سے 12 کو وفاقی وزیر کا عہدہ ملا ہے، 9 کو ویزرِ مملکت بنایا گیا ہے اور تین ارکان کو مشیر کی حیثیت سے کابینہ کا حصہ بنایا گیا ہے۔وفاقی کابینہ میں 2 درجن سے زائد نئے ارکان نے ایوان صدر میں جمعرات کو اپنے عہدوں کا حلف لیا۔صدر مملکت آصف علی زرداری نے نئے وزرا سے حلف لیا۔حلف برداری کی تقریب میں وزیراعظم شہبازشریف اور چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی بھی موجود تھے۔آج 12 وفاقی وزرا اور 9 وزرائے مملکت نے حلف اٹھایا ہے۔ وفاقی کابینہ میں نئے تین مشیر بھی شامل کیےگئے ہیں۔جمعرات کے روز حلف لینے والے وزرا میں راولپنڈی سے حنیف عباسی، کراچی سےمصطفیٰ کمال، اوکاڑہ سے معین وٹو، مانسہرہ سے سردار یوسف، میلسی سے اورنگزیب کچھی، لاہور سے رانا مبشر، جھنگ سےرضا حیات ہراج، اسلام آباد سےطارق فضل چوہدری، لاہور سے علی پرویزملک،شزا فاطمہ،جنید انور اور جھل مگسی بلوچستان سےخالد مگسی نے بھی وفاقی وزیر کی حیثیت سےحلف لیا۔جڑانوالہ فیصل آباد سے طلال چوہدری، اسلام آباد سے بیرسٹرعقیل ملک، قصور سے ملک رشید،سندھ سے ہندو اقلیتی کمینٹی کے نمائندہ مسلم لیگی کھیئل داس کوہستانی، کہروڑ پکا لودھراں سے عبدالرحمان کانجو، نیشنل پارلیمانی ٹاسک فورس کے صدر بلال اظہرکیانی، پنجاب کے سابق وزیر مختاربھرت، لاہور سے استحکام پاکستانی پارٹی کے ایم این اےعون چوہدری، ننکانہ صاحب سے شذرہ منصب علی اور سیال کوٹ سے ارمغان سبحانی ن اور وجیہہ قمر نے بھی وزیرمملکت کے عہدہ کا حلف لیا۔حلف برداری کی تقریب میں وفاقی وزرا اور نو منتخب ارکان کابینہ کے اہل خانہ اور نئے وزرا کے قریبی رشتہ داروں نے بھی شرکت کی۔ایک وفاقی وزیر اور 2 وزرائے مملکت آج حلف نہیں اٹھاسکے، اسلام آباد میں ٹریفک جام ہونے کی وجہ سے تینوں وزرا وقت پرنہ پہنچ سکے۔عمران شاہ نے آج وفاقی وزیر کا حلف لینا تھا جب کہ شذرہ منصب اور ارمغان سبحانی نے بطور وزیرمملکت حلف اٹھانا تھا۔وفاقی کابینہ میں وزیراعظم شہباز شریف کے نئے تین مشیر بھی شامل کیےگئے ہیں۔نئے مشیروں میں سابق وزیر دفاع اور خیبر پختونخوا کے سابق وزیراعلی پرویز خٹک، توقیر شاہ اور محمد علی شامل ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar