ہارس اینڈ کیٹل شو کی اختتامی تقریب میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی خصوصی شرکت

Share

لاہور میں ‏16 روز جاری رہنے والے ہارس اینڈ کیٹل شو کی شاندار اختتامی تقریب میں وزیراعلیٰ مریم نواز موجود رہیں جبکہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی، 16روزہ ہارس اینڈ کیٹل شو میں 20بڑے ایونٹس میں لاکھوں شہریوں کی شرکت کا ریکارڈ بنا، ہارس اینڈ کیٹل شو کے ہر ایونٹ میں ہزاروں فیملیز کی بچوں سمیت شرکت سے رونق دوبلا ہوگئی، ہارس اینڈ کیٹل شو میں 13انٹرنیشنل ٹیموں کے درجنوں نامور غیر ملکی کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ترکی، دوبئی، باکو، یوکرین اور ایتھوپیا سمیت 20کھلاڑیوں نے شرکت کی، غیر ملکی کھلاڑیوں نے ایونٹ کو بہترین قرار دیا۔لاہور میں پہلی مرتبہ شندور پولو کے مقابلوں سے بھی شہری محظوظ ہوئے، جیلانی پارک میں ڈاگ شو میں، جرمن شیفرڈ اور دیگر اعلیٰ نسل کے ڈاگ عوام بالخصوص بچوں کی دلچسپی کا مرکز رہے، 7روزہ نیزہ بازی کے مقابلوں میں غیر ملکی ٹیموں نے شرکت کی، بز کشی، تیر اندازی اور گھڑ سواروں کے سنسنی خیز کے مقابلے ہوئے۔ہارس اینڈ کیٹل شو میں پنجاب کلچرل نائٹس میں نامور فنکاروں نے سر بکھرے، گلگت بلتستان کی ثقافتی سرگرمیوں پر مبنی کلچرل نائٹ بھی منائی گئی، ہارس اینڈ کیٹل شو میں زیادہ دودھ دینے والے جانوروں بھی مقابلے میں پیش کیے گئے۔

Skip to toolbar