چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کیلئے بھارتی ٹیم کا شیڈول فائنل

Share

نٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کے لیے بھارتی ٹیم نے شیڈول فائنل کر لیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ٹیم 15 فروری کو دبئی کے لیے روانہ ہو گی، بھارتی ٹیم چیمپئنز ٹرافی سے قبل وارم اپ میچز میں حصہ نہیں لے گی۔بھارتی ٹیم چیمپئنز ٹرافی میں اپنا پہلا میچ 20 فروری کو بنگلا دیش کے خلاف کھیلے گی جبکہ پاک بھارت ٹاکرا 23 فروری کو دبئی میں شیڈول ہے۔پاکستان کی میزبانی میں ہونے والے اس شاندار ٹورنامنٹ کا آغاز 19 فروری کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ہوگا، جہاں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان افتتاحی میچ کھیلا جائے گا۔اس ٹورنامنٹ میں پاکستان، بھارت، آسٹریلیا، انگلینڈ، جنوبی افریقہ، بنگلادیش، افغانستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں شرکت کریں گی

Check Also

ورلڈ کپ فاتح ہسپانوی فٹبالرز کو وزن کے برابر ٹماٹر انعام میں مل گئے

Share فٹبال ورلڈ کپ جیتنے کے بعد اسپین کے دو کھلاڑیوں کو ان کے آبائی …