حساس معلومات افشا ہونیکا خدشہ، ایلون مسک کی ٹیم کو حکومتی نظام تک رسائی سے روکدیا گیا

Share

کھربوں ڈالرز کی ادائیگی کرنیوالے حکومتی نظام سے متعلق حساس معلومات افشا ہونے کے خدشے کے پیش نظر امریکی عدالت کے جج نے ایلون مسک کی ٹیم کو حکومتی نظام تک رسائی سے روک دیا۔ریاستوں کے ڈیمو کریٹک اٹارنی جنرلز کی جانب سے ایلون مسک کی ٹیم کیخلاف دائر مقدمہ کے مختصر فیصلے میں عدالت نے قرار دیا کہ کھربوں ڈالرز کی ادائیگی کرنے والے حکومتی نظام سے متعلق حساس معلومات افشا ہونے کا خدشہ ہے۔عدالت کی جانب سے مزید کہا گیا کہ محکمہ خزانہ میں لاکھوں شہریوں کے ڈیٹا تک رسائی دینا قانونی طور پر ممکن نہیں، ایلون مسک اور ڈوج کمپنی اپنے پاس موجود ریکارڈ کو فوری تلف کرے۔ایلون مسک نے عدالتی فیصلے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے فیصلے کو پاگل پن قرار دے دیا اور جج کو سرگرم کارکن بھی کہا، ان کا کہنا تھا کہ ٹیکس دہندگان کی رقم فراڈ سے بچائیں گے کیسے اگر اس کا استعمال نہ پتا ہو۔دوسری جانب ایلون مسک نے سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک کو نہ خریدنے کا عندیہ دیدیا، خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایلون مسک کو ٹک ٹاک خریدنے کی پیش کش کی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar