برطانیہ نے روسی سفارتکار کو ملک بدر کر دیا

Share

سفارتی تعلقات میں کشیدگی کے باعث برطانیہ نے روسی سفارتکار کو ملک بدر کردیا۔کارروائی روس کی جانب سے برطانوی سفارتکار کی بے دخلی کے جواب میں کی گئی، روس نے برطانوی سفارت کار کو جاسوسی کے الزام پر ملک چھوڑنے کا حکم دیا تھا۔برطانوی وزیر خارجہ کے مطابق روس کی جانب سے مزید کارروائی کو اشتعال انگیزی سمجھا جائے گا، قومی سلامتی کے تحفط پر سمجھوتہ نہیں کریں گے، روس ہمارے خلاف کارروائی کرے گا تو ہم بھی جواب دیں گے۔

Check Also

وزن کم کرنے کی مشہور دوا اوزیمپک کے سستے متبادل جلد متوقع

Share اوزیمپک کی طرح کی کم قیمت، دوسری کمپنیوں کی متبادل دوائیں جلد دنیا بھر …