چین کا ٹرمپ حکومت کو جواب، امریکی درآمدات پر 15 فیصد ٹیرف عائد

Share

امریکا کی جانب سے ٹیرف کے نفاذ کے بعد چین نے جوابی وار کرتے ہوئے امریکا سے درآمد اشیاء پر 10 سے 15 فیصد ٹیکس عائد کر دیا۔چینی وزارت خزانہ کی جانب سے جاریک ایک بیان میں کہا گیا ہےکہ امریکا سے درآمد شدہ کوئلے اور گیس مصنوعات پر 15 فیصد لیوی ٹیکس عائد کیا جائیگا جبکہ امریکی درآمد شدہ تیل اور آٹوز مصنوعات پر 10 فیصد ٹیکس عائد کیا جائیگا۔چینی وزارت خزانہ نے کہا کہ امریکی مصنوعات پر ٹیرف کے نفاذ کا آغاز 10 فروری سے شروع ہوجائے گا۔یاد رہے کہ گزشتہ دنوں امریکا کی جانب سے چین، کینیڈا اور میکسیکو پر ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کیا گیا تھا تاہم صدر ٹرمپ نے یوٹرن لیتے ہوئے کینیڈا اور میکسیکو پر ایک ماہ کیلئے نئے ٹیرف کا اطلاق معطل کردیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar