فائنل سےقبل انگلش فاسٹ بولرمارک ووڈ فٹ ہوگئے

Share

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں اب تک 4 میچز میں 9 وکٹیں لینے والے انگلش فاسٹ بولر مارک ووڈ کی پاکستان کے خلاف فائنل میں شرکت متوقع ہے جس سے انگلش بولنگ لائن مضبوط ہو جائے گی۔ انگلینڈ کے فاسٹ بولر مارک ووڈ پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے بڑے ٹاکرے سے قبل فٹ ہو گئے ہیں اور فائنل میں ان کی شرکت متوقع ہے۔انگلینڈ کے فاسٹ بولر مارک ووڈ اور مڈل آرڈر بیٹر ڈیوڈ ملان انجری کے باعث بھارت کے خلاف سیمی فائنل میں شرکت نہیں کر سکے تھے۔تاہم اب اطلاعات ہیں کہ فاسٹ بولر مارک ووڈ فٹ ہو گئے ہیں اور انہوں نے میلبرن میں پریکٹس سیشن میں بھی بھرپور حصہ لیا اور نیٹ پر بولنگ کرتے نظر آئےمیڈیا رپورٹس کے مطابق مارک وڈ پاکستان کے خلاف فائنل میں انگلینڈ کی پلیئنگ الیون میں شامل ہو سکتے ہیں اور ان کی جگہ کرس جارڈن کو آرام دیا جا سکتا ہے۔

Check Also

گزشتہ سال کس قومی کھلاڑی کو کتنا کیش انعام ملا؟ تفصیلات پارلیمنٹ میں پیش

Share مالی سال 25-2024 میں پاکستانی کھلاڑیوں کو حکومت کی جانب سے ملنے والے کیش …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *