امریکا کا بڑے ممالک کیساتھ تجارتی محاذ آرائی کا آغاز، 25 فیصد نئے ٹیرف کا اطلاق

Share

امریکا کا بڑے ممالک کے ساتھ تجارتی محاذ آرائی کا آغاز ہو گیا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین، کینیڈا اور میکسیکو پر نئے ٹیرف کے اطلاق کے حکمنامے پر دستخط کردیئے۔امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کینیڈا سے امریکا برآمد کئے جانے والے سامان پر منگل سے25 فیصد ٹیرف عائد ہوگا، میکسیکو سے امریکا برآمد کی جانیوالی اشیاء پر بھی25فیصد ٹیکس نافذ ہوگا، چین سے امریکا بھیجی جانے والی اشیاء پر دس فیصد ٹیکس لگایا گیا ہے۔وائٹ ہاؤس کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ کسی کیلئے کوئی استثنیٰ نہیں ہے،کسی ملک نے ٹیرف پرردعمل دیا تو اس سے نمٹنے کی بھی تیاری ہے۔

Check Also

کیمپ ڈیوڈ کی ممنوعہ فضائی حدود کی خلاف ورزی پر طیارے کو روک لیا گیا

Share امریکی صدر ٹرمپ کی میری لینڈ رہائش گاہ کیمپ ڈیوڈ کی ممنوعہ فضائی حدود …