
لندن سے آج پاکستان واپسی میں وزیرِ اعظم شہباز شریف کی جانب سے تاخیر ہونے کی وجہ سامنے آ گئی۔فیملی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کی وطن واپسی کے لیے ایئر پورٹ روانگی سے قبل طبیعت ناساز ہو گئی تھی۔ذرائع نے کہا کہ وزیرِ اعظم کو ایئرپورٹ روانگی سے قبل ہلکا بخار محسوس ہواوزیرِ اعظم کی ناساز طبیعت کے باعث انہیں سفر نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔فیملی ذرائع نے کہا کہ وزیرِ اعظم آج یا کل رات وطن واپس روانہ ہوں گے۔واضح رہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کو جمعہ کو روانہ ہونا تھا تاہم بعض وجوہات کی بنا پر پاکستان روانگی میں تاخیر کی گئی تھی