صدر مملکت کے دستخط کے بعد پیکا ترمیمی بل قانون بن گیا

Share

صدر مملکت آصف علی زرداری نے پیکا ترمیمی بل 2025 پر دستخط کر دیئے۔ذرائع کے مطابق ایوان صدر کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں بتایا گیا کہ صدر مملکت آصف علی زداری نے پیکا ترمیمی بل 2025 پر دستخط کر دیئے ہیں۔اعلامیہ کے مطابق صدر مملکت کے دستخطوں کے بعد پیکا ترمیمی بل 2025 قانون بن گیا ہے جبکہ ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل 2025ء پر بھی دستخط کردیے گئے۔اسی طرح صدر مملکت آصف علی زرداری نے نیشنل کمیشن آن دی سٹیٹس آف ویمن ( ترمیمی) بل 2025ء کی بھی توثیق کردی۔واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے ترمیمی بل کو پہلے قومی اسمبلی سے منظور کرایا گیا تھا اور گزشتہ روز ایوان بالا نے بھی ترمیمی بل کی منظوری دے دی تھی جس کے بعد صدر مملکت کے دستخط کے لئے ایوان صدر بھیجا گیا تھا۔

Check Also

چھبیسویں آئینی ترمیم کے بعد بانی کی عدالتوں سے امید ختم ہوچکی، سہیل

Share وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ 26ویں آئینی ترمیم کے بعد …