یوکرین کی روس کے ایٹمی بجلی گھر پر ڈرون حملے کی کوشش ناکام بنادی گئی

Share

روسی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ یوکرین نے ڈرون کی مدد سے روس کے ایک ایٹمی پاور پلانٹ کو نشانہ بنانے کی کوشش کی ہے تاہم روسی فضائیہ نے بروقت کارروائی کرکے یہ کوشش ناکام بنادی۔روسی میڈیا کے مطابق ڈرون حملے کا ہدف روس کے مغربی شہر Smolensk میں واقع نیوکلیئر پاور پلانٹ تھا۔علاقے کے گورنر وسیلے اینوکھین نے دعویٰ کیا ہے کہ اس علاقے میں کئی سویلین تنصیبات یوکرینی ڈرون حملوں کی زد میں آئی ہیں جن میں نیوکلیئر پاور پلانٹ بھی شامل ہے تاہم روسی فضائیہ اور الیکٹرانک جنگی نظام انہیں تباہ کررہا ہے

Check Also

کیمپ ڈیوڈ کی ممنوعہ فضائی حدود کی خلاف ورزی پر طیارے کو روک لیا گیا

Share امریکی صدر ٹرمپ کی میری لینڈ رہائش گاہ کیمپ ڈیوڈ کی ممنوعہ فضائی حدود …