پارا چنار کے لیے 70 گاڑیوں کا قافلہ آج روانہ ہو گا

Share

پارا چنار کے لیے خوردونوش اور روز مرہ زندگی کے استعمال کی اشیاء سے لدی 70 گاڑیوں پر مشتمل سامان رسد کا چوتھا قافلہ آج پارا چنار کے لئے روانہ ہوگا۔سرکاری ذرائع کے مطابق قافلے میں آٹا، چینی، پھل، سبزیاں اور ادویات پر مشتمل سامان شامل ہے، قافلے کی حفاظت پولیس اور ضلعی انتظامیہ کر رہی ہے، سکیورٹی فورسز بھی معاونت کے لئے ہمہ وقت موجود ہے، ناخوشگوار واقعے کی صورت میں ذمہ داران سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، آج کا قافلہ گاڑیوں کی تعداد اور سامان رسد کے حجم کے حساب سے سب سے بڑا ہے۔سرکاری ذرائع کے مطابق نقصان اٹھانے والے پرامن افراد اور خاندانوں میں معاوضے کی تقسیم کا سلسلہ بھی آج سے شروع کیا جائے گا۔دوسری جانب اپر کرم کیلئے ادویات ضروریہ کی ایک اور کھیپ پارا چنار روانہ کر دی گئی ہے۔صوبائی مشیر صحت احتشام علی کا کہنا ہے کہ یہ ادویات ایم ایس پارا چنار کے حوالے کی جائیں گی، 1500 کلو وزنی ادویات حکومت کے ہیلی کاپٹر کے ایک ہی پرواز کے ذریعے پارا چنار بھیجی جا رہی ہیں، ان ادویات میں اینٹی بائیوٹکس، سیرپ، پین کلرز، بچوں کیلئے ادویات شامل ہیں۔احتشام علی نے کہا کہ جب تک زمینی رابطہ بحال نہیں ہوتا، ہیلی کے ذریعے ادویات کی فراہمی کا سلسلہ جاری رہے گا، ادویات کی اگلی کھیپ اگلے ہفتے روانہ کی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar