نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری کی تقریب کل ہوگی

Share

امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری کی تقریب کل ہوگی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا میں شدید سرد موسم کے باعث ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری کی تقریب ان ڈور ہو گی، ٹرمپ کیپیٹل ہل کے سامنے اوپن ایئر کے بجائے بلڈنگ کے اندر روٹنڈا ہال میں اپنے منصب کا حلف اٹھائیں گے۔نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ ملک میں سرد موسم کے باعث عوام کو مشکل میں نہیں ڈالنا چاہتے۔یاد رہے کہ اس سے قبل 1985 میں صدر ریگن کی حلف برداری کی تقریب بھی سرد موسم کے باعث روٹنڈا ہال میں منتقل کی گئی تھی۔

Check Also

کیمپ ڈیوڈ کی ممنوعہ فضائی حدود کی خلاف ورزی پر طیارے کو روک لیا گیا

Share امریکی صدر ٹرمپ کی میری لینڈ رہائش گاہ کیمپ ڈیوڈ کی ممنوعہ فضائی حدود …