ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: پلیئر آف دی ٹورنامنٹ، امیدواروں کی فہرست میں دوپاکستانی کرکٹر شامل

Share

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کے لئے آئی سی سی نےامیدواران کی فہرست جاری کردی ہے ۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کے لیے 9 کھلاڑیوں کی نامزدگی کی فہرست جاری کی ہے آئی سی سی پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کے انتخاب کے لیے فینز کے ووٹس بھی شامل کرے کھلاڑیوں میں دو پاکستانی کرکٹرز شامل ہیں۔آئی سی سی کی فہرست میں پاکستان کے شاداب خان اور شاہین آفریدی پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کے امیدواروں میں شامل ہیں۔ انگلینڈ کے سیم کرن، جوز بٹلر اور ایلیکس ہیلز نامزدگیوں میں شامل ہیں اس کےعلاوہ زمبابوے کے سکندر رضا اور سری لنکا کے ہسارنگا، بھارت سے سوریا کمار یادیو اور ویرات کوہلی بھی ایوارڈ کیلئے شارٹ لسٹ کیے گئے ہیں۔

Check Also

کیمپ ڈیوڈ کی ممنوعہ فضائی حدود کی خلاف ورزی پر طیارے کو روک لیا گیا

Share امریکی صدر ٹرمپ کی میری لینڈ رہائش گاہ کیمپ ڈیوڈ کی ممنوعہ فضائی حدود …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *