کرغزستان کے وزیرٍ اعظم کو برطرف کر دیا گیا

Share

کرغزستان کے صدر صدیر جاپاروف نے وزیرِ اعظم اکیل بیک جاپاروف کو برطرف کر دیا ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق صدارتی ویب سائٹ پر انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اکیل بیک جاپاروف کو دوسرے عہدے پر منتقلی کی وجہ سے ان کے موجودہ عہدے سے برطرف کر دیا گیا ہے۔اکیل بیک جاپاروف 2021 سے وزیرِ اعظم کے عہدے پر فائض تھے، کرغزستان کی صدارتی انتظامیہ نے ایک اور بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر نے وزارتِ عظمیٰ کے فرائض پہلے نائب وزیرِ اعظم عادل بیک قاسم مالیئیف کو سونپ دیے ہیں

Check Also

کیمپ ڈیوڈ کی ممنوعہ فضائی حدود کی خلاف ورزی پر طیارے کو روک لیا گیا

Share امریکی صدر ٹرمپ کی میری لینڈ رہائش گاہ کیمپ ڈیوڈ کی ممنوعہ فضائی حدود …