میلبرن:ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ فائنل کیلئےپاکستان ٹیم کی بھرپورٹریننگ

Share

میلبرن میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل کی تیاری کے سلسلے میں میلبرن میں بھرپور پریکٹس کی ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے میلبرن پہنچنے پر بارش شروع ہوئی تو ٹیم نے انڈور ٹریننگ کا پلان بنایا لیکن کچھ دیر بعد بارش تھم گئی اور دھوپ نکل آئی جس کے بعد پاکستان ٹیم نے نیٹ ایریا میں پریکٹس سیشن کیا۔شاداب خان کی غیر موجودگی سے متعلق ٹیم مینجمنٹ نے بتایا کہ وہ آرام کرنا چاہتے تھے، انہیں کوئی انجری نہیں ہے۔پریکٹس سیشن میں چئیرمین پی سی بی بھی موجود تھے جنہوں نے پریکٹس سیشن دیکھا اور مینجمنٹ سے ملاقات کی ۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل اتوار کو پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔انگلینڈ کی ٹیم آج ایڈیلیڈ سے میلبرن پہنچے گی.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar