وزیراعظم نے شام سے پاکستانیوں کے انخلا کیلئے لبنان سے مدد مانگ لی

Share

وزیراعظم محمد شہبازشریف نے شام سے پاکستانیوں کے انخلا کیلئے لبنان سے مدد مانگ لی۔وزیراعظم محد شہباز شریف نے لبنانی وزیراعظم سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، پاکستانیوں کے شام سے انخلا کیلئے لبنان کے ویزے جاری کرنے کی درخواست کی، شام میں 600 پاکستانی اس وقت موجود ہیں، شام کے تمام ایئرپورٹس بند ہیں۔وزیراعظم محمد شہبازشریف نے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ پاکستانیوں کا شام سے انخلا لبنان کے ذریعے ہی ممکن ہے، لبنانی وزیراعظم نے یقین دہانی کرائی کہ شام سے تمام پاکستانیوں کے انخلا کیلئے ہر ممکن تعاون کریں گے، 600 ہوں یا زیادہ سب پاکستانیوں کو ویزے دیں گے۔

Check Also

مردہ جانوروں کا گوشت دکانوں اور ہوٹلوں پر سپلائی کرنے کے حوالے سے تہلکہ خیز انکشافات سامنے آگئے

Share لاہور : ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کامران فیصل نے مردہ جانوروں کا گوشت …