پاکستان اور زمبابوے کے درمیان دوسرا ٹی 20 کل کھیلا جائے گا

Share

پاکستان اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ کل منگل کو کوئنز سپورٹس کلب بلاوائیو میں کھیلا جائے گا۔پاکستان کی ٹیم کو تین میچوں کی سیریز میں زمبابوے کے خلاف ایک صفر کی برتری حاصل ہے، گرین شرٹس نے زمبابوے کو پہلے ٹی 20 میچ میں 57 رنز سے شکست دی تھی۔اس سے قبل پاکستانی ٹیم نے میزبان زمبابوے کی ٹیم کو تین ون ڈے میچوں کی سیریز میں 1-3 سے شکست دی تھی۔زمبابوے کی قیادت سکندر رضا کررہے ہیں جبکہ قومی ٹیم کی قیادت سلمان آغا کے ہاتھ میں ہے۔

Check Also

ورلڈ کپ فاتح ہسپانوی فٹبالرز کو وزن کے برابر ٹماٹر انعام میں مل گئے

Share فٹبال ورلڈ کپ جیتنے کے بعد اسپین کے دو کھلاڑیوں کو ان کے آبائی …