عمران خان نے بیرسٹر گوہر خان کو ہٹا دیا، اسد قیصر فیورٹ

Share

بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجہ کو ہٹا کر اہم عہدے اسد قیصر اور علی محمد خان کو دے دیے۔احتجاج کی فائنل کال کے بعد اس اہم پیشرفت میں بانی پی ٹی آئی نے اسد قیصر کو نیا پارٹی چیئرمین اور علی محمد خان کو مرکزی جنرل سیکریٹری نامزد کر دیا۔پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی نے بتایا کہ اسد قیصر چیئرمین پی ٹی آئی جبکہ علی محمد خان مرکزی جنرل سیکریٹری نامزد کر دیے گئے، اس بات کی تصدیق بیرسٹر علی ظفر نے بھی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد کی۔انہوں نے بتایا کہ بانی سے ابھی ملاقات ہوئی انہوں نے یہی فیصلہ کیا، انہوں نے پرانے لوگوں کو موقع دیا کہ وہ پارٹی کو لیڈ کریں۔بیرسٹر علی ظفر کے مطابق بانی نے اسد قیصر اور علی محمد خان کو ملاقات کیلیے اڈیالہ جیل بلا لیا ہے، دوسری جانب، اس اہم پیشرفت کے بعد اسد قیصر نے بیان جاری کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ مجھے پارٹی چیئرمین نامزد کرنے کی اطلاعات درست نہیں، سیکریٹری جنرل سے متعلق فیصلہ بانی سے مشاورت کے بعد ہوگا۔اس اہم پیشرفت سے قبل سلمان اکرم راجہ کا بطور مرکزی جنرل سیکریٹری کے عہدے سے استعفیٰ سامنے آیا جبکہ اس کے کچھ دیر بعد صاحبزادہ حامد رضا پی ٹی آئی کور کمیٹی اور سیاسی کمیٹی سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا۔صاحبزادہ حامد رضا کے مطابق وہ قومی اسمبلی کی نشست سے استعفیٰ بانی پی ٹی آئی کو پیش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ بانی سے ملاقات کے بعد قومی اسمبلی سے بھی استعفیٰ دے دوں گا، فائنل کال میں ناکامی پر مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar