آسٹریلیا نے 16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی کا بل منظور کر لیا

Share

آسٹریلیا میں 16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا بل منظور کرلیا گیا۔ آسٹریلوی ایوان نمائندگان نے ملک میں 16 سال سےکم عمر بچوں پرسوشل میڈیا کی پابندی کا بل ایوان نمائندگان سے منظور کیا جو 13 کے مقابلے میں 102 ووٹ سےمنظور کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق بل کی سینیٹ سے منظوری کے بعد حکام کو کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر آنے سے روکنے کے لیے ایک سال کے اندر سکیورٹی نظام قائم کرنا ہوگا۔ غیر ملکی میڈیا کا بتانا ہے کہ پابندی پر عمل نہ کرنے کی صورت میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر تک جرمانہ ہوسکتا ہے۔ خیال رہے کہ سینیٹ سے حتمی منظوری کے بعد یہ اس نوعیت کا دنیا کا پہلا قانون بن جائے گا

Check Also

چیٹ بوٹ کو ’ڈرگ بڈی‘ بنانے والا نوجوان منشیات کی زیادتی سے ہلاک

Share امریکی ریاست کیلیفورنیا میں 18 سالہ نوجوان مبینہ طور پر منشیات کے استعمال سے …